
پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑتی آئی ہے۔ایم پی اے سلیم خان
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روزبکرآبادمیں پاکستان پیپلزپارٹی کاایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوا
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان،ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل اوردیگرپارٹی ورکرکثیرتعدادمیں موجودتھے ۔ اس موقع پرشفیق الرحمن ،جان محمد،شجاع الحق،عارف الرحمن ،وجاہت اللہ پاکستان تحریک انصاف،بب شیرین ،حاجی نواز،سرفراز،ملازم شاہ اوردیگر نے جماعت اسلامی کوخیربادکہتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی ۔
ایم پی اے سلیم خان اور ضلعی عہدہ داروں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کومبارک پیش کرتے ہوئے ہارپہناکرانہیں خوش آمدیدکہا۔ایم پی اے سلیم خان نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑتی آئی ہے جس کیلئے بحیثیت ایک سیاسی ورکر آپ کوہماراساتھ دیناہوگا،نوجوانوں کوباعزت روزگارکے مواقع فراہم کرناپیپلزپارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
