تازہ ترین

عمارتی لکڑی کی سمگلنگ ناکام ، ٹرک میں چھپائے گئے لکڑی برآمد ، ملزم گرفتار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )‌محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں‌نے زیارت چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ٹرک میں‌چھپائے گئے عمارتی لکڑی کی سمگل ناکام بنادی.ذرائع کے مطابق زیارت فارسٹ چیک پوسٹ پر پشاور جانے والی ٹرک کی تلاشی لی گئ تو سوپ سٹون کے نیچے چھپائے گئے دیارکے سلیپربرآمد کیے گئے اورمحکمہ جنگلات دروش ساؤتھ سب ڈویژن نے غیر قانونی لکڑیاں بمع ٹرک تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے. ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے انکشاف پر مقام کلکٹک میں ایک مقام پر چھاپہ مار کر مذید 15 عدد سلیپران برآمد کر لیے گئے.

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔