تازہ ترین

جماعت اسلامی چترال کی ایم ایم اے سے علیحدگی،صوبائی امیر کا ضلعی مجلس شوری کا اجلاس پیر4جون کو چترال میں طلب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد کی طرف سے ایم ایم اے میں اپنی حلیف جماعت جے یو آئی کے روئیے پر دلبرداشتہ ہوکر متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا فیصلہ کرنے کے بعد حالات گھمبیر ہوگئے ہیں اور چترال کی سیاسی فضا میں ہلچل مچ گئی ہے ۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایاہے کہ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتا ق احمد خان نے پارٹی کی ضلعی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس پیر کے روز صبح گیارہ بجے طلب کیا ہے جس میں تازہ تریں صورت حال کے مطابق فیصلہ کیاجائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ جماعت کے ارکان اور کارکنان کا اتوار کے روز بڑی تعداد میں جماعت کے ضلعی دفتر تنتا باندھا رہا جنہوں نے امیر ضلع مولانا جمشید احمد کے فیصلے کو بروقت اور حقیقت پسندی پرمبنی قرار دیتے ہوئے ان کو اپنی مکمل تعاون کایقین دلاتے رہے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔