تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے اپنے اثاثہ جات کے حوالے سے مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار 

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے اپنے اثاثہ جات کے حوالے سے مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیئے گئے اثاثہ جات اُن کی 2016-17 کی تنخواہ کے حوالے سے ہیں جن میں سے تقریباً25 لاکھ روپے ٹیکس کٹتا تھا ۔نگران وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ2005 میں پشاور ہائی کورٹ کے9 ججزسمیت اُن کو بھی سیکٹر جی۔14 اسلام آباد میں پلاٹ ملا تھا جس کے لئے انہوں نے پانچ لاکھ روپے جمع کئے ہیں جس کے آدھے بلاک پر ابھی تک انکروچمنٹ ہے اور اُنہیں ابھی تک حتمی الاٹمنٹ نہیں ملی جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے اخراجات ڈالے گئے ہیں۔ دوست محمد خان نے مزید واضح کیا کہ اُن کا تو ذاتی گھر بھی نہیں ہے ۔ وراثت میں اُن کے دوبھائیوں کو گھر ملا جبکہ اُنہیں گھر کے عوض ایک پلاٹ دیا گیا ۔ دوست محمد نے کہاکہ اُنہوں نے سپریم کورٹ ممبر شپ کیلئے دولاکھ روپے جمع کرائے ہیں تاہم ابھی تک پلاٹ نہیں ملا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔