تازہ ترین

ٹی ایم اے آفس بونی میں معتبرات،وی سی ناظمین اور تحصیل ممبر کا دومادومی بجلی گھر کے سلسلے میں میٹنگ کاانعقاد

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)اتوار 23ستمبر کو ٹی ایم اے آفس بونی میں بونی کے تمام معتبرات بشمول ویلیج ناظمین،تحصیل ممبر ودیگر کا موضع دومادومی بجلی گھر کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں تمام معتبرات اور ناظمین نے بجلی گھر کو چار سال تک نہ چلانے کے بارے میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طورپر فیصلہ کیا کہ بجلی گھر میں باقی ماندہ تمام کام مثلاًٹرانسمیشن لائین،ڈسٹری بیوشن لائین،ٹرانسفارمر،میٹرز اور پول بحال کرکے بونی کیلئے جلداز جلدبجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ ادارے کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو عوام بڑے پیمانے پر مظاہرہ کرے گی جس کی تمام تر زمہ داری اس ادارے پر عائد ہوگی۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔