تازہ ترین

پشاور کی مقامی عدالت کابی بی فوزیہ کی طرف سے دائر کردہ ہرجانہ کیس میں ’’وزیر اعظم کو جنگ اخبار کے ذریعے نوٹس جاری کرنے کا حکم

پشاور(چترال ایکسپریس)پشاور کی مقامی عدالت نے ہرجانہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو جنگ اخبار کے اشتہار کے ذریعے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور کی مقامی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیلئے دائر درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج شاہ ولی نے کی ۔

دوران سماعت وزیر اعظم عمران خان کی طرف سےعدالت میں آج بھی کسی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے جنگ اخبار کے اشتہار کے ذریعے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ نے 50 کروڑ ہرجانے کا دعوی کیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ مجھ پر سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔