
تازہ ترین
چترال کی قابل فخر بیٹی نائلہ علی پہلی چترالی خاتون اینکر بن گئی
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کی قابل فخر بیٹی نائلہ علی پہلی چترالی خاتون اینکر بن گئی…. حال ہی میں نائلہ علی میڈیا کی مشھور ٹی وی چینل” نیوز ون” میں بحیٹت اینکر شمولیت اختیار کر چکی ہیں.اس کے علاوہ نائلہ علی مشھور ٹی وی چینلز بول نیوز اور کے ٹو میں بھی بطور رپورٹر اور اینکر اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں .اور اب نائلہ علی ایشیآ کے تیسرے بڑے معروف جرنیلسٹ ڈاکٹر شاہد مسعود کیساتھ پروگرام “لائیو ویتھ ڈاکٹر شاہد مسعود کی ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن چکی ہے. یاد رہے نائلہ علی چترال کے نہایت دور افتادہ گاون تریچ سے تعلق رکھتی ہیں اور معروف شخصیت علی افسر خان کی بیٹی ہیں.اورحال ہی میں نمل یونیورسٹی سے بیچلر آنرز کی ڈگری حاصل کر چکی ہے..چترال ایکسپرس انتظامیہ اپنی اس ہونہار بیٹی کی عزم و حوصلے کو سلام پیش کر تی ہیں..
