
تازہ ترین
بروز سے تعلق رکھنے والے فیاض نامی شخص کا گھر آگ لگنے سے خاکستر
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے مقام بروز سے تعلق رکھنے والے فیاض نامی شخص کا گھر آگ لگ کر خاکستر ہوگیا. ریسکیو 1122 چترال کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقعے پر پہنچکر فائر فائٹرز کی ٹیم نے اپنی پیشوارانہ صلاحیت سے
آگ پر قابو پالیا. اوربروقت کارروائی نہ کر نے کی صورت میں گاؤں کے دوسرے گھروں کو بھی آگ لگنے کے قوی خدشات تھے. ذرائع کے مطابق فیاض نامی شخص نے اپنے گھر کو خود آگ لگائی۔تاہم ۤاگ لگانے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔
بروز کے افراد نے ریسکیو 1122چترال کی ٹیم کی موقع پر بروقت پہنچنے اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چترال میں ریسکیو کی
کار کردگی قابل تعریف ہے.
