تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمو دخان کا شہید ایس پی محمد طاہر داوڑکی رہائش گاہ حیات آبادمیں شہید کے اہل خانہ سے اُن کی وفا ت پرفاتحہ خوانی کی

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمو دخان آج شہید ایس پی محمد طاہر داوڑکی رہائش گاہ حیات آباد پشاورگئے جہاں اُنہوں نے شہید کے اہل خانہ سے اُن کی وفا ت پرفاتحہ خوانی کی ۔ محمود خان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اورشہید کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی۔ انہوں نے صوبے میں امن وامان قائم رکھنے کے حوالے سے اُن کی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اورکورکمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل شاہین مظہر ا بھی موجود تھے ۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایس پی محمد طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ہائی لیول جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے اور قتل کی تحقیقات کے حوالے سے اہل خانہ کو مطمئن کیا جائے گا اور تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔اُنہوں نے اپوزیشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اپوزیشن کاکام ہی تنقید کرنا ہوتا ہے ۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام نہیں ۔ وقت بتائے گا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام نہیں ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔