
ڈپٹی کمشنر چترال کی طر ف سے یوسی چرون اورعلاقہ ریشن میں ایکٹیڈ انٹرنیشنل این جی او کو کام کرنے سے منع کرناقابل افسوس ہے۔یوتھ کونسلر انیس الرحمن
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)۔یوتھ کونسلر ریشن انیس الرحمن نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر چترال نے ایکٹیڈ انٹرنیشنل نامی این جی اوکو یوسی چرون میں کام کرنے سے منع کردیا ہے جس پرعلاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔۔اُنہوں نے کہا گزشتہ سیلاب اور زلزلہ کے نتجہ میں سب سے زیادہ نقصانات یوسی چرون میں ہوئے تھے ۔۔فلش فلڈ اور ریورفلڈ کی وجہ سے ویلج کونسل ریشن کا تقریباً 60فیصد حصہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اس کےعلاوہ کوراغ چرون اور بونی میں بھی کافی حد تک نقضات ہوئے ہیں ۔۔جنالی کوچ میں ریور فلڈ کی وجہ سے تو کئی گھرانے نقل مکانی کر چکے ہیں۔۔۔چرون اویر زلزلہ کی وجہ سے تباہ ہو چکا تھا ۔۔۔ان سب کے ہونے کے باوجود یوسی پر حصوصی توجہ دینے کے بجائے این جی اوز کو کام کرنے سے منع کرنا قابل افسوس ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ۔اُنہوں نے کہا کہ ڈونرز سیلاب اورزلزلہ کی متاثرین کی بحالی کے لئے فنڈز دیتے ہیں ہمارا افسر شاہی اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔اُنہوں نے یوسی چرون اورعلاقہ ریشن کےعوام کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چترال سے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوسی چرون کو بھیایکٹیڈ انٹرنیشنل کے کام کرنے کے لسٹ میں شامل کریں ۔بصورت دیگرعلاقے کے عوام شدید اختجاج پر مجبور ہونگے ۔
