
تازہ ترین
وزیراعلیٰ محمود خان کا وفاق المدارس پاکستان کے صدرمولاناڈاکٹرعبدالرزاق سکندرکےانتقال پرافسوس کااظہار
مرحوم کی دینی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائیگا ۔
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاق المدارس پاکستان کے صدر اور جامعتہ العلوم الاسلامیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔
یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم کی دینی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائیگا ۔
