ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی اور جماعتی فیصلوں سے انحراف پر جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش نے سات اراکین کی رکنیت ختم کردی

دروش(چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش نے جماعتی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کی پاداش میں تحصیل دروش سے تعلق رکھنے والے سات اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام نے پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی، جماعتی فیصلوں سے انحراف اور جماعت کی طرف سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کو جواب نہ دے کر ڈسپلن کی خلاف ورزی کو جاری رکھنے پر سابق امیر تحصیل دروش مولانا انعام الحق، سابق ضلعی سالار صلاح الدین طوفان، ضلعی مجلس عمومی کے اراکین قسوراللہ قریشی، حافظ شفیع اللہ، حافظ شفیق الرحمن، مولانا بشیر اکبر اور حافظ نوید اقبال کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں جمعیت سے نکال دیا ہے۔یہ فیصلہ تحصیل دروش کے امیرقاری محمد یحییٰ نے کابینہ کےساتھ مشاورت کے بعد کیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔