سابق ناظم مغفرت شاہ کی بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیابی پر ظفر حیات ایڈوکیٹ اور اکرام حسین ایڈوکیٹ کو مبارک باد ۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) سابق ضلع ناظم اور امیر جماعت اسلامی چترال مغفرت شاہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے الیکشن میں ظفر حیات ایڈوکیٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشن دروش میں اکرام حسین ایڈوکیٹ کی کامیابی کو 31مارچ کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے نیگ شگون اور لینڈ سلائیڈ کامیابی کا پیش خیمہ قرار دے دیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں پر معاشرے کا سب سے بااثر طبقہ وکلاء برادری کا اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ چترال کے عوام بھی بلدیاتی الیکشن میں اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے چترال تحصیل میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار وجیہہ الدین اور دروش میں جماعت اسلامی کا حمایت یافتہ امیدوار حاجی شیر محمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی شعور رکھنے والے چترالی عوام اب سبز باغ دیکھانے والوں کو ٹھکرانے اور ایماندار اور اہل قیادت کو سامنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور ہر طرف سے جماعت اسلامی کی کامیابی کی نوید سنائی دے رہی ہے جبکہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن اس کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیابی پر اپنی طرف سے ظفر حیات ایڈوکیٹ اور اکرام حسین ایڈوکیٹ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔