تازہ ترین

چترال میں مالی خواندگی اور ڈیجیٹل بینکاری آگاہی سیمینار منعقد

چترال (چترال ایکسپریس) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے خصوصی انیشی ایٹو کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ چترال کے تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج لوئر چترال کے شعبہ اکنامکس کے طلبہ و طالبات کے لیے ”نیشنل فنانشل لٹریسی اینڈ بینکنگ آگاہی“ کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں مالی خواندگی، جدید بینکاری نظام، ڈیجیٹل بینکنگ اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

نیشنل بینک آف پاکستان چترال کے منیجر اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ عدنان زین العابدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2012 میں نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام کا آغاز کیا، جس کا مقصد عوام خصوصاً نوجوان نسل کو مالی معاملات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال، جعلی لنکس اور آن لائن فراڈ سے محتاط رہیں۔

سیمینار میں منیجر آپریشن ماجد خان اور اعتماد اسلامی برانچ کے منیجر محمد شریف نے طلبہ کو جدید بینکاری، بچت اسکیموں، فنانسنگ مصنوعات اور بینکاری کے شعبے میں کیریئر کے مواقع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ سائبر سیکیورٹی سیشن میں طلبہ کو فشنگ ای میلز، جعلی ایس ایم ایس، فراڈ کالز اور مشکوک ایپس سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے پرنسپل فضل الحق اور اساتذہ نے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر کالج انتظامیہ کو تعریفی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO