ای بی اے کے یو کے سالانہ امتحان 2022 میں اے کے ایچ ایس ایس گلگت کی کارکردگی پر مختصر رپورٹ

احمد ولی نے 97.63% کے ساتھ قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گلگت(چترال ایکسپریس)”کامیابی محض اتفاق نہیں ہوتی ۔ یہ محنت، استقامت، سیکھنےکی جستجو، مطالعہ اور قربانی کے شدید جذبے کا نتیجہ ہوتا ہے یہ جذبہ جس انسان میں   موجزن وہ کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوتا ہے ۔ اے کے ایچ ایس ایس گلگت کے طلباء اور فیکلٹی اس اقتباس کے حقیقی مظہر ہیں

 آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول، گلگت نےآغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈمیں قومی سطح پرپہلی بارپہلی پوزیشن اور صوبائی سطح پر 10امیتازی پوزیشنوں کا حامل رہا

قومی سطح کی  ایچ ایس ایس سی  کی پوزیشنوں کی تفصیل :

احمد ولی ولد شاہین خان نے 97.63% کے ساتھ قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ آغا خان ہائر سیکنڈری سکول گلگتکی تارِیخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ سکول ہذا نے قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔احمد ولی نے ریاضی اور فزکس میں 100% رزلٹ کے ساتھ امتیازحاصل کیا ہے۔ احمد اس وقت اپنی آن لائن کمپنی ورچیول پرائیوٹ  لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں جو کمپنی کے ایکٹ 2017 کے سیکشن 16 کے تحت سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ احد علی بیگ ولد شیر اللہ بیگ نے مجموعی طور پر 94.54 فیصد کے ساتھ قومی سطح پر چوتھی، صوبائی سطح پر پہلی اور جنرل سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ احد علی بیگ نے یونیورسٹی آف نارتھ برٹش کولمبیا، کینیڈا میں 100% سکالرشپ کے ساتھ داخلہ لیا ہے۔ احد 2021-2022 تک اے کے ایچ ایس ایس گلگت کا ہیڈ بوائے رہا  ہے  اور سکول کی ڈسپلن کمیٹی کی مؤثر طریقے سے رہنمائی کرتا رہا ہے  صوبائی سطح کی ایس ایس سی کی پوزیشنیں شفیق علی ولد علی بہادر خان نے 95.63 فیصد کے ساتھ صوبائی سطح پر دوسری جبکہ سید عابد ولد محمد جلال شاہ نے 95.27 فیصد کے ساتھ صوبائی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے سالانہ امتحان 2022 میں گلگت بلتستان میں صوبائی سطح کے گروپ وار پوزیشنیں الف:     پری انجینئرنگ (ایچ ایس ایس سی)1. احمد ولی ولد شاہین خان نے پری انجینئرنگ گروپ میں 98.83% کے ساتھ صوبائی سطح پرپہلی پوزیشن حاصل کی۔ 2. فواد کریم ولد جاوید کریم نے پری انجینئرنگ گروپ میں 93.66 فیصد کے ساتھ صوبائی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔  ب . کمپیوٹر سائنس(ایچ ایس ایس سی)1. احد علی بیگ ولد شیر اللہ بیگ نے 95.16% کے ساتھ کمپیوٹر سائنسز میں صوبائی سطح پرپہلی پوزیشن حاصل کی۔2. سیف الدین ولد محمد یوسف خان نے 89.3% کے ساتھ کمپیوٹر سائنس میں صوبائی سطحپر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔3. سعد کریم S/O شیر کریم نے 87% کے ساتھ کمپیوٹر سائنس میںصوبائی سطحپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔   ج.سائنس (ایس سی سی )1. علی زین ولد شیر کریم نے 96% کے ساتھ سائنس گروپ میں صوبائی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔