اپر اور لویر چترال میں خراب موسم کی پشنگوئی پرصوبائی حکومت کی تمام سکولوں میں 30 اگست تک تعطیلات کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)اپر اور لویر چترال میں گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل خراب موسم ، موسلادھار اور علاقے کے طول و عرض میں وسیع پیمانے پر سیلابی ریلے کی وجہ نقصانات اور آنے والی دنوں میں بھی خراب موسم کی پیشگوئی پر صوبائی حکومت نے چترال کے دونوں اضلاع میں تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے سکولوں میں 30 اگست تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ جمعرات کے روز لویر چترال کے ڈپٹی کمشنر اور اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکی طرف سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول 30اگست تک بند رہے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔