تازہ ترین

آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال کی صوبائی قیادت کےحکم پر تیسرے دن بھی ہڑتال جاری،طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر

چترال ( محکم الدین) آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال نے صوبائی قیادت کےحکم پر تیسرے دن بھی ہڑتال جاری رکھی ۔ جس کےنتیجے میں چترال بھر میں 169 گورنمنٹ پرائمری سکولز اور 74 مکتب سکول بدستور بند ہیں ، تمام پرائمری سکولوں پر تالے لگے ہوئے ہیں اور اساتذہ ہڑتال اور دھرنے پر چلے گئے ہیں ۔ اور جو سٹیشن پر موجود ہیں ۔ وہ بھی گذشتہ روز حکومت کی طرف سے اساتذہ پر تشدد کے بعد انتہائی غم و غصے اور سخت رویے کا اظہار کر رہے ہیں ۔ اساتذہ کے ہڑتال سے طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ اور ہزاروں طلبہ تعلیم سے محروم ہو ئے ہیں ۔ اپٹا کے احتجاجی اساتذہ کا مطالبہ ہے ۔ کہ ان پرپرائمری طلبہ کی تعلیم کا غیر معمولی بوجھ ہے ۔ اس لئے بنیادی پےسکیل 12 کی بجائے 15 دیا جائے ۔ اسی طرح پنشن میں اصلاحات کے نام پرحکومت نے ماہانہ پنشن میں کٹوتی کا جو فیصلہ کیا ہے ۔ اسے فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ احتجاجی اساتذہ نے کہا ۔ کہ اپنے مطالبات کے حق میں انہوں نے حکومت سے بار بار درخواست کی ۔ لیکن حکومت کی طرف سے ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ اس لئے اساتذہ کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج ،ہڑتال ، دھرنا اور سکول بند کرنے کا راستہ اختیار کرنا پڑا ہے ۔ جب تک ان کے مطالبات حکومت کی طرف سے منظور نہیں کئے جاتے۔ سکول نہیں کھولے جائیں گے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔