تازہ ترین

انٹرورسٹی خیبرپختونخوا گیمز پشاور میں یونیورسٹی آف چترال کو فیر پلے ٹرافی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

وی سی جامعہ چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی یونیورسٹی آف چترال کے تمام پلیرز اورآفیشلز کو اس اعزاز پر مبارک باد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)انٹرورسٹی خیبرپختونخوا گیمز پشاور میں یونیورسٹی آف چترال کو فیر پلے ٹرافی کے اعزاز سے نوازا گیا۔
انٹرورسٹی گیمز میں صوبہ بھر کی 32 یونیورسٹیوں کے تین ہزار سے زائد ایتھلیٹ اور آفیشلز شریک تھے۔
انٹرورسٹی خیبرپختونخوا گیمز کی رنگا رنگ تقریب کا افتتاح صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان نےکیا تھا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا او ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ کے نئے لوگو کی رونمائی بھی کی ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی وزیرزادہ،سیکرٹری سپورٹس محمد طاہر اورکزئی ،اراکین اسمبلی،ڈی جی سپورٹس خالد خان، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داؤد خان ،مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزسمیت مقابلوں میں شرکت کرنیوالی تمام یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر سپورٹس،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ ، سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔مقابلوں کاآغاز مارچ پاسٹ سے ہواکھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔انٹرورسٹی گیمز میں صوبہ بھر کی 32 یونیورسٹیوں کے تین ہزار سے زائد ایتھلیٹ اور آفیشلز شریک تھیں۔ چھ روزہ مقابلوں میں بوائز کھلاڑی کرکٹ،فٹبال اور والی بال جبکہ گرلز والی بال‘کرکٹ اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں شرکت کیں۔ یہ ایونٹس پشاور سپورٹس کمپلیکس،چارسدہ،مردان،صوابی سپورٹس کمپلیکس کے مختلف وینیوزپر منعقد ہوئے۔
یونیورسٹی آف چترال کے پچاس رکنی دستے نے فٹبال ، کرکٹ اور والی بال کے ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی نے تمام شرکا کی توجہ حاصل کی اور گیمز کے دوران اپنی بہتریں آل راونڈ پرفارمنس ، سپورٹس مین سپرٹ کی وجہ سے یونیورسٹی آف چترال اور گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کو مشترکہ طور پر فیر پلے ٹرافی کے اعزاز سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے یونیورسٹی آف چترال کے تمام شرکت کرنے والے پلیرز اور آفیشلز کو اس اعزاز پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ طلباء آئندہ بھی اس طرح کے مثبت سرگرمیوں سے یونیوسٹی کا نام روشن کریں گے اور یونورسٹی انتظامیہ آئیندہ بھی با صلاحیت طلباء کو ہر ممکن بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے گی اور یونیورسٹی اس سال ذیادہ سے ذیادہ ایچ ای سی کے کھیلوں کے ایونٹس میں شرکت کرے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔