جہنم کی ڈھال! تحریر (شہاب ثنا)

بیٹی کی محبت سے مہکتا ہے گھرانہ ۔۔
بیٹی تو ہے اللّٰہ کا انمول خزانہ۔۔

#اےبنت_حوا ۔۔
کون تھی تم؟
بوجھ تھی تم ذلت کا باعث سمجھی جاتی تھی تم۔۔زندہ دفن ہوتی تھی تم ۔۔۔
کون ہو تم؟؟؟
سر کا تاج ہو تم۔۔زمہ داری ہو تم ۔۔عزت کا نشان ہو تم ۔۔محبت کی پہچان ہو تم۔۔جنت کی سردار ہو تم۔۔اج تم ماں ہو تو جنت ۔۔بیٹی ہو تو رحمت ۔۔بیوی ہو تو محبت ۔۔بہن ہو تو عزت ۔۔۔۔
کس نے دیا یہ مقام ؟؟؟
تمہارے رب نے۔۔
کس نے دلایا یہ مقام ؟؟
تمہارے نبی ہے۔۔
کس کے ذریعے ؟؟
اسلام کے ذریعے ۔۔
نہ تمہیں جہاد کا حکم ۔۔نہ تمہیں با جماعت نماز کا حکم ۔۔نہ تمہیں روزی کمانے کی فکر۔۔نہ تمہیں زکوٰۃ ادا کرنے کی فکر۔۔
کیا حکم ہے تمہارے لیے ؟؟
باپردہ رہو اپنے آپ کو ڈھانپ کے رکھو کہ تم قیمتی ہو ۔کہ تم اللّٰہ پاک کی رحمت ہو ۔۔کہ تم اسلام کی بیٹی ہو ۔۔کہ تم فاطمہ بنت محمد صلی اللّٰہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم کی کنیز ہو۔۔۔۔۔۔۔کہ تم عورت ہو ۔۔۔تم بچوں کو دودھ پلاؤ تو اجر۔۔ تم کھانا کھلاؤ تو اجر۔۔تم شوہر کی تابعدار رہو تو اجر۔۔تم رات جھاگ کر گھر والوں کی دیکھ بھال کرو تو اجر۔۔تم۔خود سحری آدھی چھوڑ کر باقیوں کو کھلاؤ تو اجر۔۔تم اپنے بھائی کا مان رکھو تو اجر۔۔تم اپنے باپ کا فخر قائم رکھو تو اجر۔۔تم ماں کی تربیت پر عمل کرو تو اجر۔۔میری طرف سے تمام بیٹیوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ بیٹیو!!اپنی عزت پر توجہ دو اپنی تعلیم اپنے پردے پر توجہ دو ۔۔اپنی ماں باپ کی خدمت پر توجہ دو ۔۔
میرے بھائیو!!
بیٹیوں سے محبت کرنا ۔انھیں عزت دینا اور انھیں جگر کا ٹکڑا سا کہنا۔۔۔یہ بھی میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم کی سنت ہے ۔۔جس گھر میں بیٹیاں پیدا ہوتی ہیں اس گھر کا باپ راجہ ہوتا ہے کیونکہ پریوں کو پالنے کی اوقات ہر کسی میں نہیں ہوتی۔۔اپنی پریوں کو اہمیت دیں ان کو پرایا دھن اور پرایا مال سمجھنے کے بجائے انسان سمجھیں ۔۔ان کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں ۔۔گھروں کے اندر بچیوں کو نیک کردار کا سبق دیں ۔اس وقت معاشرہ سوشل میڈیا کے آگ میں سلگ رہا ہے جس کا براہ راست شکار ہماری بچیاں ہیں کئی عزت دار گھرانوں کی عزتیں موبائل کی بھینٹ چڑھ گئی۔۔زندگی میں کوئی بھی فیصلہ ہو تو ان کی رائے کو اہمیت دو۔۔
اللّٰہ پاک مجھ سمیت تمام بچیوں کے عزت کا بھرم رکھے یا اللّٰہ پاک ہمیں حجاب کی عزت کے ساتھ اپنی نگاہیں نیچی رکھنے کی توفیق دے اللّٰہ پاک سب بیٹیوں کی نصیب اچھی کرے اور سب کی زندگی ہنستا مسکراتا رکھے آمین ثم آمین

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔