*چترال پولیس کی کاوشوں سے دو فریقین کے درمیان اکیس سالوں سے جاری جائیداد کا تنازعہ باہمی بات چیت سے حل*

چترال(چترال ایکسپریس)لوئر چترال پولیس  ناصر محمود (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل میں پیش پیش ۔
دوردراز علاقہ میردین گبور میں دو فریقین نور محمد ولد غلام رسول اور خوش دیار ولد دنیار بیگ کے درمیان 21 سالوں سے جاری جائیداد کا تنازعہ باہمی بات چیت اور خوش اسلوبی سے حل ہوا ۔ معتبرات علاقہ, انچارچ چوکی پرابیگ اے۔ایس۔آئی جاوید احمد, خطیب جامع مسجدگرم چشمہ رحمت حسین اور پریزیڈنٹ لوکل کونسل گرم چشمہ جمیل احمد کی موجودگی میں دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے تنازعےکے خاتمے اور ایک دوسرے پر دائر فوجداری/دیوانی مقدمات ختم کرنے کا اعلان کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوکر آئیندہ پرامن رہنے کی یقین دہانی کیں ۔عوامی مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنا ہمارا نصب العین میں شامل ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔