تازہ ترین

آل گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن چترال کےسینئر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت ممبران کا کابینہ پرعدم اعتماد کا اظہار

کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نام پر بائی پاس روڈ کی مرمتی کام سے متعلق جاری کردہ پریس ریلیز من گھڑت قرار

چترال (چترال ایکسپریس) آل گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن چترال کے سینئر نائب صدر شفیق الرحمن اور جنرل سیکرٹری جاوید اختر نے دیگر ممبران فضل ہادی، عتیق احمد، اکبر خان، شاکر اللہ، سہیل احمد،اسرار الدین، احسان اللہ، سہیل احمددوم، اسمار خان، اعزاز علی شاہ اور دوسروں کے ہمراہ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نام پر بائی پاس روڈ کی مرمتی کام سے متعلق جاری کردہ پریس ریلیز من گھڑت اور ٹھیکہ دار برادری سے مشورہ کئے بغیر کیا گیا ہے جس کو وہ مکمل مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ سال ایسوسی ایشن کا وجود بذریعہ سیلیکشن عمل میں لایا گیا تھا تاکہ ٹھیکہ دار برادری کے مفادات کا تحفظ بنایا جاسکے اور صاف شفاف طریقے سے ایسوسی ایشن کی طرف سے ٹھیکہ دار برادری کی خدمت کی جاسکے لیکن موجودہ عہدیدار اس میں بری طرح ناکام رہے جس پر وہ ایسوسی ایشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور تمام سرکاری محکمہ جات کے سربراہان کو مطلع کرتے ہیں کہ موجودہ کابینہ کو ٹھیکہ دار برادری کا نمائندہ تصور نہ کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بائی پاس روڈ پر مرمت کے کام کا معیار درست ہے اور عام دکاندار یا راہ گیرکوکوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ٹھیکہ دار کے مزدروں اورکاریگروں کے ساتھ جھگڑا شروع کرے جبکہ انہیں چاہئے کہ وہ شکایت متعلقہ سرکاری حکام کے نوٹس میں لے آئے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔