*ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل لوئر چترال میں دو فریقین کے درمیان جنگل کا تنازعہ حل*
چترال(چترال ایکسپریس)ڈی۔ار۔سی لوئر چترال کی بدولت دو فریقین کے درمیان شاہ بلوط کے جنگل کا تنازعہ حل ہوگیا ۔دونوں فریقین کا تنازعات حل کونسل کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار اور فریقین کی جانب سے تنازعات حل ہوگئی جس پرکونسل کو زبردست خراج تحسین پیش کی گئی ۔
ڈی۔پی ۔او لوئر چترال ناصر محمود(پی ایس پی) کے زیر نگرانی ضلع بھر میں تنازعات حل کونسل کی جانب سے مظلوم عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے تسلسل میں سرکل دروش میں قائم ڈی۔ار ۔سی نے فریق اول غفور احمد, منصور احمد, راشید احمد پسران شیر خان مرحوم ساکنان عشریت حال مقیم ملا کلے باجوڑ اور فریق دوئم سلطان احمد ولد اکبر خان سکنہ براڈم عشریت کے درمیان کئی سالوں سے جاری جنگل کا تنازعہ حل کیا ۔ڈی۔ار ۔سی ممبران نے دونوں فریقین کے درمیان مسجد قباء عشریت میں جرگے کا اہتمام کرکے علمائے کرام اور مشیران علاقہ کی موجودگی میں راضی نامہ کیا ۔
ڈی۔ار ۔سی کی بہترین حکمت عملی اور انتھک کاوشوں کی بدولت فریقین نے مشیران کے فیصلے کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے آپس میں بغل گیر اور شیروشکر ہوگئے۔