تازہ ترین

لاسپورمیں بونی مستوج شندورروڈپرکام بندکرنے خلاف احتجاجی جلسے کاانعقاد

چترال(چترال ایکسپریس))چیئرمین ویلج کونسل بلیم لاسپور(ر)صوبیدارمحمدوزیرخان کے زیرصدارت لاسپورمیں بونی مستوج شندورروڈپرکام بندکرنے کے خلاف احتجاجی جلسے کاانعقادکیاگیا ۔علاقے کے عمائدین ،سیاسی و سماجی شخصیات نے انتہائی افسوس اورتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عوامی مشکلات اورعلاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے بونی مستوج شندورروڈ کوہنگامی بنیادوں پرتیارکرکے حوالے کرنے کے بجائے روڈپرجاری کام بندکرکے عوام کے ساتھ ناانصافی کی ہے جوقابل مذمت ہے ۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان اورمتعلقہ حکام سے پرزوراپیل کی کہ زمین مالکان کوزمینات کے معاوضے اداکرکے روڈپرکام فوری شروع کیاجائے ۔بصورت دیگرعوام سڑکوں پرنکلیں گے جس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ حکام پرہوگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔