تازہ ترین

اپر چترال بینظیرانکم سپورٹس پروگرام خواتین مستحقین کا رقم کی عدم وصولی کے خلاف احتجاج

بونی(چترال ایکسپریس ۔۔جمشیداحمدسے) اپر چترال کے مختلف علاقوں کے بینظیر انکم سپورٹس پروگرام سے فاٸدہ اٹھانے والےمستحقین خواتین متعلقہ دفتراور متعلقہ ریٹلرز سے پیسوں کی عدم وصولی اور رقم نہ ملنے پر منگل کے روزاپر چترال کے ہیڈکوراٹر بونی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا بینظیر انکم سپورٹس کے دفتر میں احتجاج کے بعد اسسٹنٹ کمشنر افس بونی تک مارچ کیا اور کٸی گھنٹوں تک دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے روزہ کی حالت میں دوردراز علاقوں سے جیب کرایہ اور پیسے خرچ کر کے بونی انا گھنٹوں تک دفتر اور متعلقہ ریٹلیرز کے پاس رقم کی وصولی کے لیے دن گۓ تک بیٹھانا سسٹم کی خرابی نیٹ ورکس کا بہانا بناکر کٸی گھنٹوں تک رسوا کرنا افسوس کا مقام ہے انہوں نے  فوری رقم کی اداٸیگی کا مطالبہ کیا مظاہریں کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ ہم مستحقین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوۓ محکمہ ہر تحصیل کے ہر گاون میں رقم کی وصولی کا بندوبست کرے تاکہ بیچارہ مستحقین پیسہ خرچ کر کے ان  کوبونی نہ جانا پڑے اور یہ رقم ان کے گاون ہی میں میسر ہو

اس موقع پر ڈاٸریکٹر بےنظیر  انکم سپورٹس پروگرام جاوید احمد نے مستحقین سےبات کرتے ہوۓ کہا کہ ادارہ اس سلسلے میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن بدقسمتی سے کھبی کھبار متعلقہ ریٹلرز کے ہاں سسٹم کی خرابی اور ناقص نیٹ ورکس کی وجہ سے رقم کی بھر وقت وصولی میں دشواری پیش اتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت یہ مسلہ پورے خیبرپختونخواہ میں ہے نہ کہ بونی میں اس مسلے کو حل کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے بہت جلد مسلہ حل کیا جاۓ گا اور مستحقین کو ریلیف دی جاۓ گی اخر میں مظاہریں اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال شاہ عدنان کی یقین دہانی پر احتجاج اور دھرنا ختم کر کے پر امن طورپر منتشر ہوۓ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔