سوات بم دھماکے میں شہید ہونے والے چترال پولیس کے جوان شہداکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی پولیس لائن لوئر چترال آمد۔
چترال (چترال ایکسپریس)سی۔ٹی۔ڈی۔پولیس اسٹیشین کبل سوات بم دھماکے میں شہید ہونے والے لوئر چترال پولیس کے جوان شہید خلیل الرحمن اور شہید فضل رازق کو خراج تحسین پیش کرنے اور تعزیت کے لئے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سمیع زمان نے پولیس لائن لوئر چترال کا دورہ کیا۔
پولیس لائن لوئر چترال پہنچنے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ,ایس۔پی۔انوسٹگشین محمد ستار خان, ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر احمد عیسی اور دیگر افسران نے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کااستقبال کیا۔
لوئر چترال پولیس کے چاق وچوبند دستے نے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کو سلامی پیش کی۔
کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سمیع زمان,ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہداء کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز زرگراندہ چترال کا دورہ بھی کیا وہاں پر موجود شعبہ جات میں عوام کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول کا خصوصی طور پر وزٹ کیا ۔
انچارچ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پی اے ایس آئی سیف الدین نے افسران کو تفصیلی بریفنگ دی۔
کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سمیع زمان نے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو ایک اچھا اقدام قرار دیا اور کہا پولیس روایتی کام سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استعفادہ حاصل کررہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
, ڈی۔پی۔او اکرم اللہ کی قیادت میں لوئر چترال پولیس کی بہترین منیجمنٹ اور پلاننگ کی وجہ سے اس عید پر کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ یا حادثہ رونما نہیں ہوا۔