تازہ ترین

جغور دریا میں چلانگ لگانے والی بچی کو بچانے والے تنزیل الرحمن کو نقد انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا

چترال (چترال ایکسپریس ) گزشتہ دنوں جغور کے مقام پر چھاونی پل کے مقام پر دریا میں چھلانگ لگاکر خود کشی کی کوشش کرنے والی ایک نو عمر لڑکی کو بچانے کی دلیرانہ کوشش کرنے پرتنزیل الرحمان ولد میر حکیم خان ساکنہ جغور کو ویلج کونسل جغور کے چیرمین سجاد احمد خان نے نقد انعام اور تعریفی سند سے نوازاجس کے لئے ایک خصوصی تقریب جمعرات کے روز ویلج کونسل آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سجاد احمد خان نے کہاکہ نوجوان تنزیل الرحمن نے اپنی جان پر کھیل کرایک انسان کی جان بچائی جوکہ جذبات سے مغلوب ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی تھی۔ سجاد احمد خان نے کہاکہ مقامی کالج میں زیر تعلیم اس نوجوان نے ایک انسان کی نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق پوری انسانیت کی جان بچائی ہے جس کے لئے وہ حوصلہ افزائی اور داد کے مستحق ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122پرزور دیا کہ وہ اس نوجوان کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے اسے اپنے فورس میں شامل کرے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔