پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2023 کا باقاعدہ اغاز چترال پولو گراونڈ میں ہو گیا۔

چترال(نذیر احمد شاہ سے)بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2023 کا باقاعدہ اغاز ہفتے کے روزچترال پولو گراونڈ میں ہو گیا ہے۔ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے پولو ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں ڈی جی کیپرا فضل خالق , ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان , اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال شاہ عدنان ,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی ,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہروز مفتی ,پولو ایسوسی ایشن کے ذمہ داران ,لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران ,کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ میں یفتے کو 4 میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ چترال A اور کوشٹ ریڈ کے مابین کھیلا جانا تھا۔ کوشٹ ٹیم کی عدم شرکت کی وجہ سے بلا مقابلہ چترال A ٹیم کو بلامقابلہ کامیابی حاصل ہوئی۔ جبکہ دوسرا میچ چترال سکاوٹس A اور یونیورسٹی اف چترال کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں چترال سکاوٹس کی ٹیم نے 15/ 2 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرا میچ ہیڈ کوارٹرز چترال گرین اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال پولو ٹیم کے مابین ہوا۔ جس میں ہیڈ کوارٹر چترال گرین کی ٹیم نے 10 /1 گولز سے کامیابی حاصل کی۔ ۔ چوتھا میچ انجیگان لوٹ کوہ A ٹیم اور سب ڈویژن پولو ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں انجیگان A ٹیم نے چار صفر سے کامیابی حاصل کی۔
اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ 4 کے ٹیموں میں سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شندور فیسٹیول کیلۓ منتخب کیا جاۓ گا۔
مقامی تماشائیوں کے علاوہ غیر ملکی اور ملکی سیاح بھی تاریخی کھیل فری سٹائل پولو اور روایتی چترالی موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔