شکیل احمد کے لئےدوستوں رشتہ داروں عزیزوں اور خیرخواہوں کی طرف سےبیمار پرسی اور پر خلوص دعاووں کا شکریہ۔۔ حاجی شاہ عظمت زرگراندہ

چترال(چترال ایکسپریس)حاجی شاہ عظمت زرگران دیہہ چترال نےاللہ پاک کا شکر ادا کیاہے کہ شندور میں گھوڑے سے گر کر زخمی ہونے کے بعد ان کے بیٹے شکیل احمد عرف ژانہ کو رب کریم نے نئی زندگی عطا کی آزمایش اور ابتلا کی ان گھڑیوں میں جن دوستوں رشتہ داروں عزیزوں اور خیرخواہوں نے بیمار پرسی اور پر خلوص دعاووں کے ذریعے ہمارے خاندان کو حوصلہ دیا ان سب کا شکریہ ادا کرتاہوں خاص کر گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کئیے بغیر نہیں رہ سکتا جنہوں نے ہمارے ساتھ مثالی ہمدردی دکھائی ایک بیان میں حاجی شاہ عظمت نےمساجد اور مدارس میں ژانہ کی صحت یابی کے لئیے دعا کرنے والے بزرگوں اورژانہ کے ہم عمر نوجوانوں کی بے پناہ محبت کا شکریہ ادا کیاہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔