دوسرا ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ یوم شہدائے پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ۔

چترال (چترال ایکسپریس)دوسرا ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ یوم شہدائے پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ کا چترال پریڈ گراونڈ میں باقاعدہ آغاز ہوگیا۔جس کی افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال چترال میں ہوئی, ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

افتتاحی تقریب میں ایس۔پی۔انوسٹگیشن محمد ستار خان, ڈسٹرکٹ ایسورٹس آفیسر لوئر چترال عامر زمان, ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشین کے سرپرست اعلی حسین احمد, شہداء کے فیملیز ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, ڈی۔ایف۔اے کابینہ کے ممبران, پولیس افسران ,کھلاڑیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ, ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن چترال اور لوئر چترال پولیس کے زیر اہتمام دوسرا شہدائے پولیس فٹبال ٹورنامنٹ گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل ہائی سکول پریڈ گراونڈ چترال میں 30 جولائی سے 4 اگست تک کھیلا جائے گا۔

شہدائے پولیس فٹبال ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہیں۔

افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہے ان کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن وامان برقرار ہے ۔ یوم شہداء منانے کا مقصد اپنے شہداء کے عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔:- ڈی۔پی۔او نے اس شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون کرنے پر ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ, ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشین چترال اور سپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے روز تین میچ کھیلے گئے۔پہلا میچ دنین اور ژانگ بازار کے فٹبال ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں دنین کو فتح حاصل ہوئی۔دوسرا میچ چترال پولیس اور لوٹکو فٹبال ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں لوٹکو کی ٹیم فاتح قرار پائی جبکہ تیسرا میچ ڈانگیریک فٹ بال ٹیم اور فیض آباد کمبائنڈ فٹبال ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس میں ڈانگیریک فٹبال ٹیم نے ایک گول سے کامیابی حاصل کرلی۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔