تازہ ترین

شہید اسامہ وڑائچ اکیڈیمی چترال کے زیر اہتمام یوم تکریم اساتذہ کی تقریب

چترال (چترال ایکسپریس )شہید اسامہ وڑائچ اکیڈیمی چترال کے زیر اہتمام یوم تکریم اساتذہ کی تقریب گورنمنٹ سنٹیننل ماڈل سکول چترال میں منعقد ہوئی جس میں اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معاشرے کی تعمیر وترقی اوراچھے اقدار کی فروع میں ان کی کردار کو سب سے اہم قرار دیتے ہوئے انہیں صحیح الفاظ میں معمار قوم کہا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمدعلی خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تکریم اساتذہ کے لئے اگر سال کے ہر دن کو بھی یوم اساتذہ قراردیاجائے تو بھی ان کے خدمات اور شان کے سامنے کچھ حیثیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی قدروعزت کرنے والا ہمیشہ کامیاب رہتا ہے اور اساتذہ پر اس لحاظ سے ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس کا ہر لحظہ انہیں احساس رہنا چاہئے کہ قوم کی امانت ان کے پاس تربیت کے لئے موجو د ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نبی آخر الزمان بھی اپنے معلم ہونے کی حیثیت پر ناز کرتے تھے اور استاذی کا پیشہ اختیارکرنے والے دراصل ایک عظیم مشن پر ہوتے ہیں اور اس وجہ سے ان کا رتبہ دوسروں سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اس سے قبل شہیدا سامہ وڑائچ اکیڈیمی کے ڈائرکٹر فدا الرحمن، گورنمنٹ گرلز کالج چترال کے پرنسپل مسرت جبین، ڈپٹی ڈی ای او (مردانہ)شاہد حسین نے بھی یوم اساتذہ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچرز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے ٹیچرز میں بہترین کارکردگی کے لئے ایوارڈ اور تعریفی اسناد اکیڈیمی کی طرف سے پیش کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال محمد عاطف جالب، اسسٹنٹ کمشنر دروش چیمہ، سینئر وکیل عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے پرنسپل طفیل نواز خان بھی موجود تھے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔