دروش پولیس کی کامیاب کاروائی،گھروں میں چوری کے ورداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔
چترال(چترال ایکسپریس)لوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں بدستور جاری ہے۔
دروش چترال میں گھروں میں چوری کے ورداتوں میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ دروش کے حدود داد خندوری دروش کے ایک گھر میں چوری کے وردات کی رپورٹ درج ہوئی تھی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے ایس۔ڈی پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش حیدر حسین نے پی اے ایس آئی عبداللہ کو انکوائری افسر مقرر کرکے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔
تفتیشی ٹیم نے تفتیش کے دوران نئے حکمت عملی اور جدید سائنسی طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے چوری کے وردات میں ملوث ملزمان حافظ اللہ اور عبداللہ ساکنان کلکٹک دروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےمال مسروقہ جن میں 4.5 تولہ سونا (مالیت 10 لاکھ روپے) اور 1لاکھ 82 ہزار روپے نقد برامد کرلیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں