تازہ ترین

ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے آغا خان ڈائیگناسٹک سنٹر چترال کا دورہ کیا ۔

چترال(چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان نے آغا خان ڈائیگناسٹک سنٹر لوئر چترال کا دورہ کیا۔اس موقع پرسنل اسسٹنٹ ٹو ڈی۔پی۔او لوئر چترال نور زمان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

آغا خان ڈائیگناسٹک سنٹر پہنچنے پر منیجر ڈائیگناسٹک سنٹر ارشاد احمد اور دیگر سٹاف نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا استقبال کیا اور ادارے میں مریضوں کو دی جانی والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

 ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے  سنٹر کے مختلف یونٹس کا معائنہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر  ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان نے کہا چترال میں آغا خان ڈائیگناسٹک سنٹر کے قیام سے چترال کے عوام کو علاج و معالجہ کی جدید سہولیات دستیاب ہوئی ہے۔

چترالی عوام کو صحت کے شعبے میں بہترین سروسز مہیا کرنے پر آغا خان ہیلتھ سروس کے انتظامیہ کی خدمات قابل تحسین ہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔