
انتقال پر ملالتازہ ترین
اپر چترال موسی ولی ٹھیکیدار کے والد انتقال کرگئے۔۔زائنی موڑکہو میں سپردخاک
اپرچترال(چترال ایکسپریس )اپر چترال پیشلدوری زائنی موڑکہو کے جندولہ خان انتقال کرگئے۔مرحوم،افضل غازی، ٹھیکیدار ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر موسی ولی اوراسلام الدین کے والد بزرگوار تھے۔انہیں زائنی موڑکہو میں سپردخاک کردیا گیا۔ سوگوران نے علاقے کی دوری اور روڈکی ابتر حالات کے پیش نظر بہی خواہوں اور دوست احباب سے تعزیت کے لئے زائینی آنے کی زحمت نہ کرنے کی استدعا کی ہے اور مرحوم کے لئے اپنے اپنے جگہوں میں رہ کر دعا کی اپیل کی ہے۔
