ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کی طرف سے ہاسٹلز کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری۔
چترال(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر، طلباء و طالبات کی حفاظت اور بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہاسٹلز کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔
قواعد وضوابط کے مطابق رہائشی عمارت میں ہاسٹل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہاسٹل کے لیے الگ عمارت کا ہونا لازمی قراردیا گیاہے۔
ہر ہاسٹل میں کم از کم 5 کمرے ہونا ضروری ہیں۔
ہاسٹلز کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا اور 24 گھنٹے سیکیورٹی گارڈ کا ہونا لازمی ہے۔
ہاسٹل کا نام اور تمام قواعد و ضوابط ایک نمایاں سٹینڈرڈ بورڈ پر آویزاں کیاجانا لازمی قراردیاگیا ہے۔
20 اگست 2025 کے بعد ان قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں ہاسٹل سیل کرکے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاۓ گی۔
