تازہ ترین

​ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کا حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ.

چترال (چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال  راؤ ہاشم عظیم، نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد اکیڈمی میں زیر تعلیم بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی اور رہائشی سہولیات کا جائزہ لینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
​ ڈپٹی کمشنر نے اکیڈمی کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں کلاس رومز، لائبریری اور ہاسٹل شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے معیار کو سراہا اور ان کے تعلیمی معمولات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو مستقبل کے بارے میں رہنمائی بھی فراہم کی اور ان کے ساتھ دوستانہ ماحول میں وقت گزارا۔
​ڈپٹی کمشنر نے بچوں اور اکیڈمی کی انتظامیہ سے درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے فروغ اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
​انہوں  نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی معاشرے کے ان معماروں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اپنی توجہ بھرپور انداز میں مرکوز رکھے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock