تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کا غیر معیاری اور ناقص چپس/سنیکس فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں

چترال(چترال ایکسپریس) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے اہم اقدام اٹھانے ہوئے
​غیر معیاری اور ناقص چپس/سنیکس فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں شروع کردی ہے۔
​ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم کی خصوصی ہدایات پر، ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں غیر معیاری، غیر قانونی اور بغیر این او سی (NOC) کے فروخت ہونے والے چپس اور دیگر سنیکس فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
​ اس سلسلے میں،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عیسی محمد خان نے چترال بازار میں کاروائی عمل میں لاتے ہوۓ صحت عامہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد دکانیں سیل کر دیں۔ کاروائی کے دوران غیر معیاری اور بغیر این او سی کے تیار کردہ بھاری مقدار میں سنیکس قبضے میں لے لیے گئے ہیں، جبکہ ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ عوام کی صحت اور تحفظ سے متعلق کسی بھی قسم کی غفلت یا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

درین اثناعوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی۔طرف سے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی کاروائیاں دیہات اور سکولوں کے سامنے بنے ہوئے دکانوں پر بھی ہونے چاہیئے کیونکہ چترال کےاکثرو بشتر دکانوں میں اس طرح کے ناقص چپس اور  سنیکس کی فروخت  کی وجہ سے بچوں میں معدے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔جس کی روک تھام کی آشد ضرورت ہے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock