تازہ ترین

ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال میں ہسپتال منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری

چترال (محمد رحیم بیگ سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لوئر چترال میں ہسپتال منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ایم ایس ڈاکٹر فیاض علی رومی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسرارالدین سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاس میں پیش کیے گئے ایجنڈے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔

ایم ایس ڈاکٹر فیاض علی رومی نے اجلاس کو بتایا کہ عنقریب سی سی یو یونٹ کا افتتاح کیا جائے گا اور اس یونٹ میں تمام ضروری مشینری کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈائیلاسس یونٹ میں ضرورت کے مطابق عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لوئر چترال دو اضلاع کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے جس کے باعث ہسپتال پر مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے، جبکہ ہسپتال کو عملے کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

اجلاس میں کمیٹی اراکین نے ڈیلی ویجز اسٹاف کی بھرتی، لیب کیمیکلز کی خریداری، ڈاکٹر کالونی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، زچہ و بچہ ہسپتال میں دھوبی گھاٹ کی تعمیر اور ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روم کی مرمت کی منظوری دی۔

کمیٹی ممبران نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO