
نوتعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو تورکہو الیاس احمدنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اپر چترال (جمشید احمد) نوتعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو تورکہو الیاس احمد نے بدھ کے روز اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر دفتری اوقات میں اہالیانِ موڑکہو نے ان سے ملاقات کی اور علاقے موڑکہو وریجون میں تعیناتی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔
ملاقات کے دوران علاقہ عمائدین اور مقامی افراد نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی کہ نوتعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر الیاس احمد انتظامی امور کو احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!
خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔
اپنا انعام حاصل کریں ➔
