تازہ ترین

لوئر چترال: جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مہنگائی کے خلاف 22 مئی کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

چترال (چترال ایکسپریس) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر 22 مئی بروز جمعہ بعد از نمازِ جمعہ اتالیق پل لوئر چترال میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام لوئر چترال کے سیکرٹری اطلاعات نصرت الٰہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ احتجاج غریب عوام پر مسلط ظالمانہ معاشی فیصلوں، بے قابو مہنگائی اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف عوامی آواز ثابت ہوگا۔

انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے تمام کارکنان، عہدیداران، نوجوانوں، تاجروں، مزدوروں اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے مہنگائی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور عوامی حقوق کی اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock