تازہ ترین

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم آغا خان پنجم پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت کا استقبال

اسلام آباد (چترال ایکسپریس) اسماعیلی برادری کے 50ویں امام، ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان پنجم بدھ کے روز ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وہ راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر پہنچے جہاں صدرِ مملکت آصف  علی  زرداری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ایئربیس پر بچوں کے ایک گروپ نے، جن میں چترال اور گلگت بلتستان کے بچے بھی شامل تھے، قومی پرچم لہرا کر معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ دو بچوں نے پرنس رحیم آغا خان کو گلدستے پیش کیے۔ آمد کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

پرنس رحیم آغا خان پنجم کا یہ دورہ پاکستان بطور امام ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وہ 21 مئی سے 25 مئی تک گلگت بلتستان اور چترال کا دورہ کریں گے جہاں وہ اسماعیلی برادری کے افراد سے ملاقاتیں کریں گے اور مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کی آمد کے موقع پر مرکزی شاہراہوں اور اہم مقامات کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا، جن پر پرنس رحیم آغا خان کے ساتھ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اپنے قیام کے دوران پرنس رحیم آغا خان حکومتی حکام سے باہمی دلچسپی، ترقیاتی منصوبوں اور کمیونٹی ویلفیئر سے متعلق امور پر ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ادھر اپر چترال میں بھی ان کی متوقع آمد کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سکیورٹی اور سفری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ دورہ پُرامن اور کامیاب بنایا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO