تازہ ترین

شیشی کوہ قتل کیس: لوئر چترال پولیس کی بروقت کارروائی، ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

چترال (چترال ایکسپریس) لوئر چترال پولیس نے شیشی کوہ کے علاقے آلون بانڈہ دوباژ میں پیش آنے والے قتل کے مقدمے میں فوری اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال عتیق الرحمن نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل دروش رحمان یوسف کو ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک سونپا۔

ایس ڈی پی او سرکل دروش رحمان یوسف کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دروش ایس آئی ابرار احمد اور او آئی آئی ایس آئی عبدالہادی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دشوار گزار پہاڑی راستوں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان میر اعظم خان اور محمد نور پسران سید احمد، ساکنان شیراٹی شیشی کوہ، کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

ایکٹنگ ڈی پی او عتیق الرحمن نے کامیاب کارروائی پر ایس ڈی پی او دروش، ایس ایچ او تھانہ دروش اور پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock