
حسین احمد خیبر پختونخوا ویٹرن فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مقرر
چترال (چترال ایکسپریس) پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن فٹ بال فیڈریشن (PIVFF) نے چترال سے تعلق رکھنے والے نامور فٹ بالر اور ڈی ایف اے (DFA)
چترال کے سابق صدر حسین احمد کو خیبر پختونخوا ویٹرن فٹ بال ایسوسی ایشن کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینڈ ایڈمنسٹریشن ضرار محمود پیرزادہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حسین احمد کی یہ تعیناتی دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔
اپنی اس نئی ذمہ داری کے دوران حسین احمد صوبہ بھر میں ویٹرن فٹ بال کے فروغ، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور کھیل کی باقاعدہ تنظيم سازی کے لیے فیڈریشن کے آئین و ضوابط کے تحت اقدامات کریں گے۔
کھیل سے وابستہ مقامی و صوبائی حلقوں نے حسین احمد کی تقرری کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کا وسیع تجربہ صوبے میں فٹ بال کے کھیل کو نئے تحرک اور بلندیوں تک لے جانے کا باعث بنے گا۔
