تازہ ترین

​موڑکہو سماگول میں جدید فٹسال گراؤنڈ کا باضابطہ افتتاح، علاقے میں خوشی کی لہر

​ٹی ایم او مستوج مصباح الدین نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا؛ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے سنگ میل قرار

​اپر چترال (جمشید احمد): تحصیل موڑکھو کے خوبصورت اور معروف گاؤں سماگول نوگرام میں نوجوانوں کو مثبت، صحت مند اور ورزشی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک جدید فٹسال گراؤنڈ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار اور شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) مستوج مصباح الدین تھے۔ انہوں نے روایتی فیتہ کاٹ کر فٹسال گراؤنڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

​افتتاحی تقریب میں علاقے کے معززین، عمائدین، کھیل کے شائقین، مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں، نوجوانوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور انتظامیہ و منتظمین کے اس قدم کو بھرپور سراہا۔

​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اور مہمانِ خصوصی نے اس پیش رفت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ جدید فٹسال گراؤنڈ نہ صرف سماگول نوگرام بلکہ پورے علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین تفریحی اور صحتمند سرگرمیوں کا محور ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف نوجوانوں میں کھیل کود کا شوق بیدار ہوگا بلکہ ان کی مثبت توانائیوں کو درست اور تعمیراتی سمت بھی میسر آئے گی، جو معاشرے کو منفی سرگرمیوں سے پاک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

​سماگول نوگرام میں جدید فٹسال گراؤنڈ کی شروعات پر علاقے کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی نوجوانوں نے اس اقدام کو علاقائی سطح پر کھیلوں کی ترویج و ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے منتظمین کا شکرگزارانہ انداز میں خیرمقدم کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔