تازہ ترین

بونی بوزند روڈ پر کام کی بندش کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں: وزیراعظم معائنہ کمیشن

​چترال (چترال ایکسپریس): بونی بوزند روڈ پر معائنہ کے نام پر کام بند کروائے جانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ محض من گھڑت و بے بنیاد افواہیں ہیں۔

​تورکہو تیریچ روڈ فورم (TTRF) کی درخواست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایڈووکیٹ نیاز احمد نیازی نے وزیراعظم معائنہ کمیشن پاکستان کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا سے رابطہ کرکے اس معاملے کی حقیقت معلوم کی۔

​رابطے کے دوران بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ معائنہ کمیشن کی جانب سے سڑک کی تعمیر کا کام ہرگز بند نہیں کروایا گیا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 30 اکتوبر کے بعد معائنہ کمیشن کی ایک ٹیم منصوبے کا دورہ کرے گی، جس کا مقصد صرف یہ دیکھنا ہے کہ روڈ کی تعمیر کا کام PC-1 کے مطابق کس حد تک مکمل ہوا ہے اور آیا جاری شدہ فنڈز کا استعمال مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت ہوا ہے یا نہیں۔

​اس موقع پر فورم اور رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بونی بوزند روڈ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی غیر تصدیق شدہ خبروں اور افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔