تازہ ترین

شندور پولو فیسٹیول 11 جون سے 13 جون تک منعقد ہوگا، ثریا بی بی کا باضابطہ اعلان

پشاور/چترال(چترال  ایکسپریس)شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد کے ل11 جون سے 13 جون 2026 کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے سیکرٹری سیاحت سعادت حسن کے ہمراہ کیا۔

ڈپٹی سپیکر کے مطابق فیسٹیول دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور پاس پر واقع شندور گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، جو سطح سمندر سے تقریباً 12 ہزار 200 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں روایتی فری اسٹائل پولو مقابلوں میں حصہ لیں گی، جو اس ایونٹ کا خاصہ ہیں۔

ثریا بی بی نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کی ثقافت، سیاحت اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق فیسٹیول کے دوران پولو میچز کے علاوہ پیراگلائیڈنگ، ٹیبلو، چترال و گلگت کے روایتی بینڈز کی پرفارمنس اور کلچرل نائٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس سے سیاحوں کو مقامی ثقافت سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا۔

سیکرٹری سیاحت سعادت حسن نے بتایا کہ فیسٹیول کی کامیاب تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے مل کر اس بین الاقوامی ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock