
چترال لوئرچوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار، 17 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد
چترال (چترال ایکسپریس) تھانہ سٹی چترال پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر پیش آنے والی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق اعزاز علی شاہ کے ٹف ٹائل فیکٹری لینیک میں چوری کی رپورٹ تھانہ سٹی چترال میں درج کی گئی تھی، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ایس پی انوسٹی گیشن اقبال کریم نے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم کی سربراہی ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن نے کی۔
خصوصی تفتیشی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان یونس خان، حبیب احمد، اکرام اللہ، ذیشان اور خبیب احمد کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق مہمند اور دنین کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 6 عدد موٹر مشینیں، 2 عدد پنکھے اور 3 عدد بلاک فارمہ برآمد کرلئے
جن کی مجموعی مالیت تقریباً 17 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی غواگئی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
