تازہ ترین

جماعت اسلامی لوئر چترال کا اہم اجلاس، ممبرشپ مہم تیز کرنے اور عید ملن پارٹی منعقد کرنے کا فیصلہ

چترال (چترال ایکسپریس) جماعت اسلامی لوئر چترال کے ذمہ داران، زونل امراء اور مقامی امراء کا ایک اہم اجلاس امیر ضلع وجیہ الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں “بنو قابل” پروگرام کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کی انتظامیہ، متعلقہ ذمہ داران اور ان نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے دن رات محنت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پروگرام میں شامل طلباء و طالبات کے خوابوں کو ان شاء اللہ عملی تعبیر دی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کی ممبرشپ مہم کو بھرپور انداز میں چلایا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام ویلیج کونسلز میں ممبرشپ کیمپ قائم کیے جائیں گے اور لوئر چترال میں بیس ہزار سے زائد مرد و خواتین کو جماعت اسلامی کا ممبر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ مہم اسلام کے عادلانہ نظام، پاکستان کی ترقی و استحکام اور عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کے قومی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں 31 مئی کو صبح 10 بجے المرکز الاسلامی دینین میں ایک عظیم الشان عید ملن پارٹی منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کرپشن کے معاملات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور کہا گیا کہ تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے باوجود کرپٹ عناصر کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے حتمی لائحہ عمل اور آئندہ کے اقدامات کا اعلان عید ملن پارٹی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO