تازہ ترین

دروش میں تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ، عمران خان سمیت کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

چترال(چترال  ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف کے زیرِ اہتمام تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کی کال پر جمعہ کے روز بعد از نمازِ جمعہ ختمِ نبوت چوک دروش میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت صدر پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر اور جنرل سیکرٹری سید فرید جان نے کی، جبکہ احتجاج میں پارٹی کارکنان، ضلعی و تحصیلی کابینہ کے اراکین، یوتھ ونگ کے نمائندوں اور دیگر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے باجوڑ میں حالیہ ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آئین و قانون کی بالادستی ناگزیر ہے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا اور ان سمیت دیگر زیرِ حراست پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو اُن کے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین تک بلا رکاوٹ رسائی فراہم کی جائے۔
مقررین نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، سیاسی بے یقینی اور عوام کو درپیش مشکلات پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیاسی کشیدگی کے خاتمے، جمہوری عمل کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock