تازہ ترین

چترال میں یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب، 1965ء کے غازیوں اور شہدا کو خراجِ عقیدت

​چترال (چترال ایکسپریس) یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر چترال کے تاریخی اتالیق پل پر الٰحسین فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام پاک فوج کے غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پشاور یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے سابق چیئرمین پروفیسر اسرار الدین نے کی۔
​تقریب میں 1965ء کی جنگ میں دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے چترال کے دو ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں، محمد طیب لال اور شاکر اللہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور ان کی عظیم خدمات کے اعتراف میں انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
​تقریب سے پروفیسر اسرار الدین، چیئرمین الحسین فاؤنڈیشن الحاج عید الحسین، مولانا اسرار الدین الہلال، عبدالولی خان عابد، ظہیر الدین، صفت زرین، شجاع الحق بیگ، عنایت اللہ اسیر، رؤف خان، عمران حسین،سید عابد حسین  جان،صوبیدار  گل خان،اور غلام عمر نے خطاب کیا۔
​مقررین نے 1965ء کی جنگ میں مسلح افواج کی شجاعت اور بے مثال قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے رات کے اندھیرے میں جارحیت کرنے والے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ چترال کے غیور عوام ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
​تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔