تازہ ترین

انڈیجینس پولو ایسوسی ایشن لوئر چترال کا سرکاری نوٹیفائیڈ باڈی سے لاتعلقی کا اعلان

چترال (چترال ایکسپریس) انڈیجینس پولو ایسوسی ایشن لوئر چترال کے عہدیداران نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی (KPCTA) کی جانب سے حال ہی میں نوٹیفائی کی گئی پولو ایسوسی ایشن کا تعلق صرف حکومت کے زیر اہتمام پولو کھیلنے والی ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں سے ہے، جبکہ سویلین پولو کھلاڑیوں اور ٹیموں کے ساتھ اس باڈی کا کوئی تعلق نہیں۔

جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انڈیجینس پولو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خلیل الرحمن ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری مستفیض الرحمن، سینئر پولو کھلاڑی کرنل (ر) شہزادہ شریف الدین، محمد ایوب،شیر افگن الملک سید اللہ خان، شیخ فاروق، سراج،ذاکر، عدنان اور دیگر نے کہا کہ انڈیجینس پولو ایسوسی ایشن چترال کے سویلین پولو کھلاڑیوں کا واحد نمائندہ پلیٹ فارم ہے، جس کی باقاعدہ منتخب باڈی موجود ہے اور وہ چترال کے روایتی و ثقافتی کھیل پولو کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہزادہ سکندر الملک انڈیجینس پولو ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور جمہوری طریقہ کار کے تحت متعدد مرتبہ اس منصب پر منتخب ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق حال ہی میں چترال ٹاؤن، لوٹ کوہ اور برنس سے تعلق رکھنے والے تقریباً 55 معروف پولو کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشن کے اراکین کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متفقہ طور پر اس امر کی توثیق کی گئی کہ انڈیجینس پولو ایسوسی ایشن ایک الگ اور خودمختار ادارہ ہے اور KPCTA کی جانب سے نوٹیفائی کی گئی پولو باڈی سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

پریس کانفرنس میں عہدیداران اور سینئر پولو کھلاڑیوں نے کور کمانڈر پشاور، آئی جی فرنٹیئر کور (ایف سی) اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی جانب سے حکومت کی نوٹیفائیڈ پولو ایسوسی ایشن کی سرپرستی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخصیات پولو کے فروغ اور ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکتی ہیں، جس کا چترال کے پولو شائقین خیرمقدم کرتے ہیں۔

تاہم انہوں نے زور دیا کہ سویلین پولو کھلاڑیوں کے حقوق، ان کے نمائندہ پلیٹ فارم اور چترال کی روایتی دیسی پولو ایسوسی ایشن کی خودمختاری کو بھی برقرار رکھا جائے۔ عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ پولو کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اختیار کی جائے تاکہ چترال کے روایتی کھیل کو مزید ترقی دی جاسکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔